ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری سال کے دوران 1.994 ارب ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 12.673 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، جن میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.233 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440 ارب ڈالر تھا۔
اعداد وشمار کے مطابق 16 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 14.667 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جن میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 9.292 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.376 ارب ڈالر تھا۔
مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.058 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 936 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔