بانی پی ٹی آئی عمران خان نےاپنے بیان میں کہا میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لئے ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نےصحافیوں سےغیررسمی گفتگو کے دوران کہاعوام فوج سے پیار کرتے ہیں،کیونکہ وہ ہمیں ڈیفنڈ کرتے ہیں،اپیل ہے فوج سب کی ہے ،ملک کو مضبوط دارے کی ضرورت ہے،بنگلہ دیش میں دیکھیں عوام باہر نکلی تو اپنا حق لیا،صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں،یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔
مزیدکہامجھےجس کمرےمیں رکھا ہےوہ اوون ہے،اسکےباوجودمجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیئے،میرے ساتھ تعینات سٹاف کو چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا،جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہو رہی ہیں لگتا ہے انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نےکہا کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہےاوراب ہم بنگلا دیش سے ہار گئے،محسن نقوی کی کیا کوالیفیکئشن ہے اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بنا دیا۔