یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش ،ملازمین نے ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین نےآج ہی ڈی چوک کی طرف جانےکا اعلان کردیا،دھرنے میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی تمام 3 یونینز کے ملازمین شریک ہیں۔
ملازمین نےمطالبہ کیا ہےکہ یوٹیلٹی اسٹورزبندش سےہزاروں ملازمین کا معاشی قتل بندکیا جائے، یوٹیلیٹی اسٹورزحکومت پربوجھ نہیں ہے،منافع بخش ادارہ ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز ہر سال حکومت کو 2 ارب روپے ریونیو دیتا ہے،اسٹورزبوجھ نہیں بلکہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر بوجھ ہے۔