پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ سے مایوس ہوگئے ۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پوسٹ ڈے میچ پریس بریفنگ میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کافی سیریز میں اس طرح کی پچز مل رہی ہیں ، نئے بال کے بعد پچ مدد نہیں کر رہی تھی اور اتنی مدد نہیں ملی جتنی امید کی جا رہی تھی۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کچھ باؤلنگ بھی اتنی اچھی نہیں ہوئی، سوچا یہ تھا کہ یہ پچ فاسٹ باؤلر کو مدد دے گی لیکن اس پچ پر زیادہ بریک ہونے کے چانسز نہیں ہیں ۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ جب پچ گرین ہو تو ریورس سوئنگ تھوڑا مشکل ہوتا ہے، ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ لینا چاہیے تھا جو نہیں مل رہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھی پچ بنانے کی پوری کوشش کی ہوگی لیکن شاید گرمی کے باعث ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈیڑھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوں، ردھم میں آنے کے لیے وقت لگتا ہے ۔