صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 111 مزید ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاہور سے ڈینگی بخار کے 38 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور میں رواں برس ڈینگی کے مثبت مریضوں کی تعداد 2168 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز مزید 41 اور ملتان سے 11 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخار کے 126 مریض زیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں برس مریضوں کی تعداد 5580 ہوگئی ہے۔