اروشی روٹیلا کو مداح نے ایک لاکھ سے زیادہ سرخ گلاب بھیج دئیے۔
بھارت کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کو ان کے مداحوں کی جانب سے ایک لاکھ سے زیادہ سرخ گلاب وصول ہوئے ہیں۔مداح نے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
View this post on Instagram
چند روزقبل اروشی روٹیلا نے اپنےسوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انکے ہاتھ سے خون نکل رہا اور وہ ہسپتال میں آکسیجن لگائے بیٹھی ہیں،ویڈیو دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ کچھ ماہ قبل بھی اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں تھی اور فریکچر ہوا تھا۔
ماڈل گرل اروشی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔