وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان کا کہنا ہےکہ اس امر کی اشد ضرورت تھی کہ موٹر سائیکلوں کو بھی سرٹیفکیشن رجیم میں لایا جائے۔
لاہور میں صوبائی وزیر برائےٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موٹرسائیکل کوہر چھ ماہ بعد چیک کروا کر فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا۔فٹنس سرٹیفکیٹ کی کوئی فیس نہیں ہے۔
صوبائی وزیر برائےٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ اقدام عوامی فلاح کے لیےکیا جا رہا ہے، پنجاب میں موٹرسائیکلزفضائی آلودگی میں بڑا حصہ ڈال رہی ہیں۔
بلال اکبر خان کا مزید کہنا تھا کہ دو سے تین ماہ میں عملدرآمد شروع کر دیا جائےگا،فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے سنٹرز کا قیام کیا جائےگا۔