وزارت نجکاری کی جانب سے نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس سے متعلق وضاحت کردی گئی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے کسی مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری نہیں دی۔
اسلام آباد میں وزارت نجکاری نے نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نجکاری کمیشن بورڈنےکسی مالیاتی مشیرکی تقرری کی منظوری نہیں دی گئی، نہ ہی روزویلٹ ہوٹل پرمالیاتی مشیر کی پیش کردہ رپورٹ پر کوئی فیصلہ کیاگیا،پی سی بورڈ کا اجلاس 20 اگست 2024 کو ہوا تھا۔
وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بورڈ نےمالیاتی مشیروں کے پینل کی پری کوالیفیکیشن کی تجویز پرغورکیا ہے، سیلیکشن کمیٹی نے بورڈ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کیں، حتمی فیصلہ بورڈ کے اگلے اجلاس میں اس کی توثیق کے بعد کیا جائے گا۔
نجکاری کمیشن بورڈ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ کا اگلا اجلاس ایک ہفتے میں منعقد ہوگا،روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئےمالیاتی مشیرنےٹرانزیکشن اسٹرکچررپورٹ پیش کی گئی ہیں، رپورٹ میں روزویلٹ ٹرانزیکشن کےمختلف آپشنز تجویز کئے گئے ہیں۔
وزارت نجکاری کے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ بورڈ کےارکان کی طرف سےکئےگئےسوالات کےجوابات دیے گئے،بورڈ نےمجوزہ آپشنزپرتفصیلی بحث کی اورمزیدتجزیئےکی ہدایت کی گئی، بورڈ نےٹرانزیکشن کےآپشنزکوکابینہ کمیٹی نجکاری کےسامنے پیش کرنےکاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔