بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے وکیل نے ورزش کیلئے ڈمبل کا جوڑا فراہم کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے اندر لگی احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈنیب ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی جانب سےدوران سماعت 2درخواستیں جمع کرائی گئیں ہیں، درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے جمع کرائی گئی ہیں۔
190ملین پاؤنڈنیب ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران جمع کروائی گئی 2 درخواستوں میں سے ایک درخواست بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو ورزش کیلئے ڈمبل کا جوڑا فراہم کرنےسے متعلق تھی، دوسری درخواست بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) سے بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے لیٹر پر دستخط کرانے سے متعلق تھی۔
جمع کروائی گئی 2 درخواستوں پر عدالت نے دونوں درخواستوں پرجیل حکام کوجیل مینول کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے، جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی کوجیل مینول کیخلاف قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی جیل حکام نے روک دیں ہیں۔