قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپنر نہ کھلانے کی وجہ پچ پر گھاس تھی ،اگراسپنر کو کھلاتے تو ہمیں ایک بیٹسمین کو نہ کھیلانا پڑتا ، پہلے دن3 گھنٹے دھوپ نہیں لگی اس وجہ سے پیچ تبدیل ہوئی،کل اگر ہم جلدی وکٹ لیتے ہیں تو اس کے بعد میچ بن سکتا ہے ۔
اظہر محمود کا کہناتھا کہ ہم توقع کرتے ہیں دوسرے ٹیسٹ میں وکٹ اچھی ہونی چاہئے ،دوسرے ٹیسٹ میں وکٹ پر سیم اور باونس ہونا چاہیئے ،جو کمبنیشن ہم نے بنایا تھا اس طرح کی وکٹ نہیں بن سکی ،شاہین شاہ آفریدی نے ابھی ردھم نہیں پکڑا مزید بہتری کی کوشش کر رہے ہیں ،خرم شہزاد نے بہترین بولنگ کی ،عامر جمال کی شکل میں ہمارے پاس بہترین آل راونڈر موجود ہے ،کیوریٹرٹونی آئے ہیں انکا اپنا اسٹائل ہے ،امیرحمزہ بہت اچھا بولرہے ،ہم نے نئے بال کرانے والوں کوپلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔