کاروباری ہفتے کے آخری روز آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام بمشکل مثبت انداز میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو کر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور 280 روپے پر فروخت ہو تا رہا ۔
دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار اختتام کے قریب دباو کا شکار رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکی، ہنڈریڈ انڈیکس 8 پوائنٹس بڑھ کر 78801 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 18 ارب روپے مالیت کے 68 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔