پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سمز کے غیر قانونی اجراء کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے فرنچائز کے ریٹیلرز کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فنگر پرنٹس کے غلط استعمال اور غیر قانونی طور پر سمز کے اجراء کی شکایات پر پی ٹی اے کی جانب سے کریک ڈاون جاری ہے ، پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے دیپالپور ، اوکاڑہ میں موبائل فون فرنچائز پر چھاپا مار ا جس دوران 25 مشکوک سمز اور 2 مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں جبکہ فرنچائز کے ریٹیلرز کو بھی موقع پر ہی گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔