پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے سینچریاں بن کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ان کے علاوہ صائم ایوبن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نصف سینچری بنائی ۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن اوپنر عبداللہ صرف 2 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ان کے بعد کپتان شان مسعود آئے اور وہ بھی 6 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ سابق کپتان بابراعظم نے میدان سنبھالا لیکن وہ بھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوپائے اور صفر پر ہی آوٹ ہو گئے ۔
پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا اور پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز پر کھیل ختم کیا لیکن اگلے روز محمد رضوان اور سعود شکیل نے میدا ن سنبھالا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمدو رضوان 171 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ سعود شکیل نے 141 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا ۔