پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024، اسلام آباد میں 20 سے 21 اگست 2024 تک منعقد ہوا۔
آخری دن کی کارروائی میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، منشان امتیاز (ملٹری) نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے حکومت کے کثیر جہتی اقدامات پر زور دیا جن کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، تعلیم، ہنر کی ترقی اور جدت پر مبنی پروگرام شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے نوجوانوں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور پاکستان کے مستقبل کے راستے کی تشکیل میں کاروباری صلاحیت، تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کی اولین اہمیت پر زور دیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یہ یقین ہو جاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آزاد ریاست کی اہمیت پر زور دیتے ہوۓ کہا اگر آپ نے آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر، اور غزہ کے عوام سے پوچھیں۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ ، پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
کنونشن میں انٹرایکٹو سیشنز، پینل ڈسکشنز، اور سوال و جواب کا سیشن شامل تھا، جس نے نوجوانوں کو سول اور فوجی قیادت اور دیگر ممتاز شخصیات کے ساتھ گفتگو کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔