پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز راولپنڈی سٹیڈیم کی وکٹ گزشتہ میچوں کے مقابلے میں بہت مختلف تھی ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی اوپنر صائم ایوب 56 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
پہلے روز کا کھیل مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرسے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ آج شروع میں وکٹ مشکل تھی لیکن پارٹنر شپ بننے پر بہتری ہوئی ، کوشش تھی پارٹنر شپ کو طویل کیا جائے ۔
صائم ایوب کا کہنا تھا کہ میں کوشش کرتا ہوں گیند کو دیکھ کر کنڈیشنز کے مطابق بہتر کھیلوں ، اور کوشش تھی کہ مزید سکور کیے جائیں لیکن بعض اوقات ہر چیز ممکن نہیں ہوتی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سب کے ساتھ کوآرڈینشن ہے، مارجن ملتا ہے تو کوشش کرتا ہوں اس میں حصہ ڈالوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے بہت اچھی باؤلنگ کی، شروع میں موقع نہیں ملا پھر ہم نے کم بیک کیا ۔