اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 22اگست کے جلسے کیلئے دیا گیا این او سی مسنوخ کر دیا جس کے بعد پولیس جلسے کے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 31 جولائی کو تحریک انصاف کو ترنول میں جلسے کی اجازت دی تھی تاہم اب این او سی کو منسوخ کر دیا گیاہے ۔ این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ چیف کمشنر کی زیر صدارت انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ مذہبی جماعتوں نے بھی کل احتجاج کی کال دے رکھی ہے ، ایسی صورتحال میں جلسہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کے بعد پولیس جلسے کے مقام پر پہنچ گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ جلسے کے مقام پر موجود ہیں جبکہ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنان بھی موجود ہیں ۔