شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کےدرمیان شدیدفائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رزمک میں سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردعظیم اللہ غازی کوواصل جہنم کردیامارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا علاقے میں سیکورٹی فورسزکاکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اہل علاقہ نےسیکیورٹی فورسزکے آپریشن کو سراہاہے۔
خیال رہے کہ سی ٹی ڈی نے کئی سرچ آپریشن کئے ہیں۔دو روز قبل سی ٹی ڈی نےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیم نے تھانہ خزانہ کی حدود میں آپریشن کیا ، ٹیم کی پہنچتے ہی ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ہےہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جبکہ انکے 5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔