وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ ملک کا نام روش کرنے والے طلباء و طالبا ت کو سلام پیش کرتی ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرزطلباءوطالبات کو پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، طلباء و طالبات نے تالیاں بجاکر وزیراعلی کا تقریب میں استقبال کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ابھی جب آپ کو گارڈ آف آنر مل رہا تھا تو فرط جذبات سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پچیس ارب روپے سے سکالر شپ پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم بھی دوبارہ شروع کی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اکسٹھ بسیں ان تحصیلوں میں دیں گے جہاں بسیں نہیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نو بورڈز کے ایک سو اڑتیس پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور ان کے اساتذہ میں پانچ کروڑ چھیاسی لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد پیش کیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے والے طلباء و طالبات کو سلام پیش کرتی ہوں ، جیل میں گئی مقدمات بھی بھگتے ۔