ملک بھر میں بیٹری چارجنگ سٹیشنز کے قیام سے متعلق معیار کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنزکاقیام عالمی معیارات کےمطابق عمل میں لایاجائےگا،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائےگا،چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے کنیکشنز ترجیجی بنیاد پر دیئے جائیں گے،چارجنگ اسٹیشنز کوسستی بجلی کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی سپلائی اور مطلوبہ وولٹیج کویقینی بنایاجائے گا،ایسے اقدامات کے نفاذ سے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، ملک میں پیٹرول پرچلنےوالی گاڑیوں کےاخراجات میں خاطرخواہ کمی ہوگی، بیٹریزکی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سینٹرزقائم کیےجائیں گے۔