اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کیلئےالیکشن کمیشن کااجلاس کل طلب کر لیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت کل ہوگا، کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع سےمتعلق حتمی فیصلہ کیاجائےگا، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کیا ہے،ووٹرپرچی چسپاں کرنےکی شرط ختم کرنےسےمتعلق درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاکل آخری روزہوگا ، بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی عبوری فہرست 21 اگست کوآویزاں کی جائیں گی، 22 اگست سے 26 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائےگی ، 27 سے 29 اگست تک آراوزکےفیصلوں کیخلاف اپیلیں دائرکی جاسکیں گی۔
4 ستمبرکوامیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیں گی، 30 اگست سے 3 نومبرتک اپیلوں پر فیصلہ کیا جائےگا، 5 ستمبرکوبلدیاتی انتخابات کیلئےامیدوارکاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے، 6 ستمبرکو بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئےجائیں گے، اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبربروزاتوارکو ہوں گے، 30ستمبرسے 4 اکتوبرتک پانچ روزمیں نتائج مرتب کرنےہوں گے۔