سال 2024 کا پہلا سپر بلو مون آج ہوگا،پاکستان میں اس کا نظارہ رات ساڑھے 11 بجے دیکھا جاسکے گا۔
ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سپر بلو مون دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے یہ انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب سپرمون اور بلو مون کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں۔
سپر مون سے مراد ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین سے تقریباً 2 لاکھ 62 ہزار میل کے فاصلے پر آ جاتا ہے جس سے چاند ایک اوسطاً کامل مہتاب سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
اگلے 3 سپر مون 18 ستمبر 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو اسمان پر نظر ائیں گے ، آج کا سپر بلو مون اس سیزن کا تیسرا بلو مون ہے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق اگلا سپر بلو مون جنوری 2037 تک نہیں آئے گا، جس کی وجہ سے آج کا سپر بلو مون فلکیاتی مظاہر پر نظر رکھنے والوں کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔