موجودہ مالی سال کےپہلےمہینے میں کاروں کی درآمد میں دو گنا سے بھی زائد اضافہ تاہم اسمارٹ موبائل فون کی امپورٹ میں کمی دیکھی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق موجودہ مالی سال کے پہلے ماہ کاروں کی امپورٹ میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے،جولائی 2024ء میں 2 کروڑ 32 لاکھ 94 ہزار ڈالرکی کاریں منگوائی گئیں،مقامی کرنسی میں درآمدی کاروں کی مالیت 6 ارب 45 کروڑ روپے رہی۔
رپورٹ کےمطابق3 کروڑ 42 لاکھ ڈالرکے پرزہ جات امپورٹ کرکے کاریں اسمبل بھی کی گئیں،درآمدی پرزہ جات کی مقامی مالیت ساڑھے 9 ارب روپے سے زائد ہے،
جولائی میں اسمارٹ موبائل فونزکی امپورٹ میں 5.30 فیصدکمی آئی،گزشتہ ماہ 6 کروڑ 45لاکھ ڈالرمالیت کےاسمارٹ موبائل فونزمنگوائے گئے،جولائی 2023ء میں درآمدی موبائل فونزکی مالیت 6 کروڑ 81 لاکھ ڈالر سے زائد تھی،پچھلےمالی سال ریکارڈ ایک ارب 89 کروڑ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔