مہنگائی کے باعث ہر شخص پریشان ہے اور حکومت کو بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوششوں میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔ مرغی کے گوشت سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔
کراچی میں بڑھتی مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہفتے بھر میں 150 روپے اضافے سے قیمت 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ پر مرغی کے گوشت کی قیمت 620روپے درج ہے تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی کی ریٹ لسٹ پر گوشت بیچنا ممکن نہیں، فارمرز کی جانب سے قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کی قیمتیں نیچے نہ آسکی، شہر میں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 590روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔