گوگل فاراسٹارٹ اپس نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے فروغ کے لیے "اے آئی اکیڈمی" کے نام سے ایک پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
گوگل فاراسٹارٹ اپس کامقصد دنیا بھر میں ترقی پذیر،متنوع، اوردیگر اسٹارٹ اپ کمیونٹیزکی مدد کرنا ہے،اے آئی اکیڈمی کا قیام گوگل کروم بک انیشیٹو کی پہلی کامیابی ہےجس کے بعد مزید پراجیکٹس کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
پاکستان میں اس اقدام کامقصدایس آئی ایف سی کی مددسےسرحد پار نئی شراکت داریوں کوجنم دینا ہےجوجدید خیالات اوروسائل کے تبادلے سے"اے آئی"کی دنیا میں انقلاب برپاکرسکیں گی۔
ان اسٹارٹ اپس کےذریعے پاکستان کو ایشیا پیسیفک خطےمیں "اے آئی" کی ترقی کے لیے"عالمی مرکز"بننے میں مدد ملے گی۔
اس پروگرام کےتحت عالمی ماہرین کی زیرنگرانی 20 سے زیادہ اسٹارٹ اپس "اے آئی "پرمبنی مختلف پراڈکٹس تیارکریں گے۔
گوگل فاراسٹارٹ اپس کےاکاؤنٹ میں $350,000 تک کا کلاؤڈ کریڈٹ بھی شامل کیا جائےگاجوسٹارٹ اپ کے فنڈز کےطورپراستعمال کیا جائے گا۔
گوگل پاکستان کےکنٹری ڈائریکٹرفرحان ایس قریشی نےگوگل کےاس اقدام کو سراہتے ہوئےکہا"نیا اے آئی اکیڈمی پروگرام پورے ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کو فروغ دینے کےلیےگوگل کےعزم کا ثبوت ہے۔
"ہم امیدکرتےہیں کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہونےکےناطےمقامی اسٹارٹ اپ کمپنیوں اورایشیا پیسیفک خطےمیں اے آئی کے نظام کومزید مضبوطی بخشنے کے لیےاس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔
"گوگل فاراسٹارٹ اپ"کےدنیا بھر میں فروغ کو آئی ٹی کے شعبے میں اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔