اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے انٹرنیٹ کی سست روی اور فائر وال کے خلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے والی فائروال کی تنصیب روکی جائے،تنصیب سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مشروط قرار دی جائے،فریقین سے فائر وال سے متعلق تمام تفصیلات پر رپورٹ طلب کی جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک فائر وال کی تنصیب روکی جائے، درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری آئی ٹی ٹی، سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔