پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت دیگر اراکین کے استعفوں کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے ، بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے موثراحتجاج کرنے میں ناکامی اور ٹکٹوں کی تقسیم پرتحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوئے جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے سے پارٹی کی لاتعلقی پرحماد اظہر نے عہدے سے استعفا دیا۔
تحریک انصاف میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے، چودہ اگست کولبرٹی چوک پرموثراجتماع اوراڈیالہ کے باہر دھرنے میں ناکامی تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات اور استعفوں کی وجہ بنی۔ذرائع کےمطابق سابق وفاقی وزیرحماداظہراورپارٹی کی لاہورتنظیم نےگذشتہ روز مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ حماداظہرمتعدد مرتبہ منظرعام پرآنےکا اعلان کرکےکوئی بڑا احتجاج نہ کرسکے۔انہوں نےصوابی جلسے میں اڈیالہ جیل کے باہردھرنے کا اعلان کیا تھا۔پارٹی رہنماوں نےلاتعلقی کی،بانی چیئرمین عام انتخابات کیلئےپنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کی رپورٹ مانگتے رہے۔ ہدایت کےباوجود تاحال پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کی سفارشات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
بانی چیئرمین نے لاہور تنظیم کی تبدیلی کیلئےدو ماہ پہلے شیخ امتیاز کا نام دیا لیکن حماد اظہر گروپ نے ان کانوٹی فکیشن نہ ہونے دیا، بانی چیئرمین تک رسائی نہ ہونے کا شکوہ کرنیوالے حماد اظہرگروپ کے عمرایوب اور انتظار پنجوتہ ہر ہفتےبانی پارٹی سے ملاقات کرتے رہے۔