وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت پنجاب کے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ 500یونٹ تک بجلی صارفین کیلئےفی یونٹ 14 روپے کا ریلیف احسن قدم ہے،ریلیف کااقدام نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب کاعوام دوست احسن اقدام ہے،نوازشریف کی ہدایت پرقلمدان سنبھالتےہی عوامی ریلیف کواولین ترجیح رکھا،وفاقی حکومت کےترقیاتی بجٹ سےبجلی صارفین کو50ارب کاریلیف دیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کےریلیف سے200یونٹ تک والےصارفین مستفید ہو رہےہیں،بجلی چوری کے خلاف اقدامات،اصلاحات سےپائیدار حل کیلئے کوشاں ہیں،نوازشریف کی قیادت میں عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے،عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بجلی قیمتوں میں کمی کےدیرپاحل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے عوام کے لیے ایک ریلیف پیکج تیارکیاہے،اگست،ستمبر کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیاہے،ریلیف پیکج صفرسے500یونٹ تک صارفین کیلئےہے،500یونٹ تک صارفین کوفی یونٹ 14 روپے کا ریلیف دیا جائے۔