پشاورہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ٹیکسٹائل ملز کا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ معطل کردیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کی گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے گیس قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ معطل کردیا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے کہنے پر گیس قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اوگرا نے تمام کیٹگریز کے ٹیرف میں 179 روپے فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ( ایم ایم بی ٹی یو) کمی کی تجویز پیش کی تھی، وفاقی حکومت نے صارفین کو ریلیف دینے کی بجائے قیمتوں میں اضافہ کیا۔
عدالت نےسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ( ایس این جی پی ایل) سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔