بھارت میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن 17 اگست کو ملک بھر میں صحت کی خدمات 24 گھنٹے معطل رکھنے کا اعلان کردیا،ڈاکٹرتنظیموں کاکہنا ہے جب تک ڈاکٹروں پر حملے روکنےکا قانون نہیں بن جاتا،احتجاج جاری رہےگا۔
سب سے زیادہ مظاہرے ریاست مغربی بنگال میں ہوئے، آرجی کاراسپتال کولکتہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک ہفتہ قبل آرجی کارمیڈیکل کالج کولکتہ میں اکتیس سالہ ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔