حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو پروان چڑھانے کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور ہنر سکھانے کا پروگرام تیار کرلیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کا سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس اور ای روزگار مراکز کا اعلان کردیا۔ وزارت آئی ٹی اور تعلیم کے اشتراک سے جدید مراکز سہولیات فراہم کریں گے۔ نوجوان، کاروباریوں اور فری لانسرز کو محفوظ، آرام دہ اور مفت کام کرنے کی جگہیں فراہم کی جائیں گی۔
وزارتوں کی جانب سے نوجوانوں کو پرجوش جدت پسندوں کی متحرک کمیونٹی کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔ نوجوانوں کے لیے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک، ای روزگار سینٹر کے لیے رجسٹریشن بھی کھول دی گئی۔