وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ اور انکے اساتذہ کو انعام دینے کی منظوری دیدی ہے ۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور ان کے اساتذہ کو انعام دینے کی منظوری دی،وزیراعلیٰ نے سٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دی گئی منظوریوں میں25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی،حکومت پنجاب25ہزارطلبہ کے تعلیمی اخراجات پرسوا سو ارب روپے سالانہ ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرطالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا ہے، پنجاب کے60گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی، پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آئی ٹی حب کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے، وزیراعلیٰ نےلیپ ٹاپ سکیم کیلئے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔