اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب ،اسرائیل حماس کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ میں حما س کے حملے کے حوالے سے کہا کہ ہم جنگ میں ہیں اور ہمیں جیتیں گے۔ ہمارے دشمن کو ایسی قیمت چکانی پڑے گی، جس کے بارے میں انہوں نے کبھی بھی نہیں سوچا ہوگا ۔
אנחנו במלחמה. pic.twitter.com/XNM3l7fEQH
— Benjamin Netanyahu - בנימין נתניהו (@netanyahu) October 7, 2023
انہوں نے کہا اسرائیل حماس کے ہرٹھکانے تک پہنچے گا،عوام غزہ چھوڑدیں اور محفوظ مقام پر چلے جائیں، آج جو کچھ ہوا وہ اسرائیل میں کبھی نہیں دیکھااور ہم اس سیاہ دن انتقام ضرور لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔حماس کا اسرائیل پر حملہ، 200 یہودی ہلاک، اسرائیلی بربریت میں 250 فلسطینی شہید
واضح رہے کہ اسرائیلی مظالم، طویل محاصرے اور مسجد الاقصیٰ کی بار بار بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کے خلاف شدید رد عمل سامنے آگیا، حماس نے اعلان جنگ کردیا۔
زمینی، سمندر اور راکٹ حملوں میں 200 یہودی ہلاک ہوگئے اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے، درجنوں افراد کو یرغمال بنالیا گیا۔ اسرائیلی بربریت میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہوگئے۔