لاہور میں یوم آزادی پر ون ویلنگ اوربغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے،ٹریفک ریسپانس یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا گیا
سی ٹی او عمارہ اطہر نے سماء کے نمائندے جہانگیر خان سےگفتگو کرتے ہوئے کہا یوم آزادی کا جشن، قوانین کی پاسداری ہرصورت ہوگی،ٹریفک ریسپانس یونٹ ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن میں ہوگا۔
چیف ٹریفک آفیسر نےمزید کہا پچاس موٹرسائیکلوں پرسوار وارڈنزشہربھرمیں پٹرولنگ کریں گے، ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کیا جائیگا،
پاکستان کے یوم آزادی پرقانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائیگی