افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی چمن سیکٹر میں جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ۔ دشمن کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کی بدولت افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گرد پسپا ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
بھارت کے اشارے پر پاکستان کے خلاف سرگرم افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت کی۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو مزا چکھا دیا ۔ آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کو آئندہ بھی پوری قوت سے جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی سےنشانہ بنا کر تباہ کر ڈالا ۔ موثر جوابی کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کے لئے غیر متزلزل عزم ملکی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے ۔ پاک فوج کا آپریشن غضب للحق اس وقت تک پوری قوت سے جاری رہے گا جب تک تمام مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔




















