انڈس موٹر کمپنی نے کراچی میں پورٹ قاسم پر واقع مینو فیکچرنگ پلانٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جس میں کمپنی نے اپنی پاکستان میں تیار کی جانے والی گاڑیاں بیرون ملک برآمد کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈ س موٹرز کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، چیف ایگزیکٹو انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) انجینئر خُدا بخش، سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے نمائندے، اور ٹویوٹا کی اعلیٰ قیادت، بشمول ٹویوٹا موٹر ایشیا کے ایگزیکٹو نائب صدر کازوناری اگُوچی نے شرکت کی۔
آئی ایم سی نے آسٹریلیا ، انڈونیشیاء اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں اپنی مشہور گاڑیاں ٹیوٹا فارچونر، ہیلکس ، کرولا کراس سمیت پارٹس کو برآمد کرنے کا اعلان کیا ،اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ گلوبل آٹو میٹو مارکیٹ میں بھی حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا۔