پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 2.92فیصد اضافہ ہوا ہے،جبکہ ان ممالک سے پاکستان کو درآمدت میںسالانہ65.06 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں یونان،اٹلی،سپین اورجنوبی یورپ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو510.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.92 فیصدزیادہ ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کوبرآمدات کاحجم 495.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادو شمار کے مطابق رواں سال ماہ اگست میں جنوبی یورپ کودرآمدات کاحجم 249.41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 260.95 ملین ڈالراور گزشتہ سال اگست میں 260.74 ملین ڈالرتھا، جاری سال میں جنوبی یورپی ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 2.979 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیاہے۔
مرکزی بینک کے مطابق راوںمالی سال کے پہلے دوماہ میں جنوبی یورپی ممالک سے درآمدات کاحجم 98.77 ملین ڈالررہاجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65.06 فیصدکم ہے، اس عرصے میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 163.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں جنوبی یورپ کے ممالک سے 47.28 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جوجولائی میں 51.49 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 72.78 ملین ڈالرتھیں،مالی سال 2023 میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر883.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔