گزشتہ تین سالوں میں طالبان کی خفیہ جیلوں میں قید 87 افراد تشدد کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سابق فوجی اہلکار، نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے ارکان اور سماجی کارکنان شامل ہیں
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کےمطابق "طالبان اپنے قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد اور مظالم کر رہے ہیں"
اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی جیلوں میں بنیادی انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں جاری ہیں،طالبان کے دور حکومت میں افغان عوام پر انکی اپنی ہی سرزمین تنگ کردی گئی ہے۔