ثانیہ زہرہ کےشوہر نےجائیداد نام نہ کرنے پر بیوی اور بچی کو قتل کیا۔
ثانیہ زہرہ کیس پربات کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ثانیہ کی ساس اور شوہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا،شوہر نےجائیداد نام نہ کرنےپرثانیہ زارا کو قتل کیا،میت دیکھتے ساتھ ہی پتا چل گیا کہ اسے مارکر لٹکایا گیا ہے۔
چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویزبٹ نےکہاثانیہ کی ساس اور شوہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا گیاجو مثبت آیا،پھندے پرعلی رضا اور انکی والدہ کا ڈی این اےٹیسٹ بھی میچ ہوا،بچیوں کوقتل کر کےخودکشی کا رنگ دینےکی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے ثانیہ زہرہ کی خودکشی کی تردید کی ہے،سی پی او ملتان کےمطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تمام ٹیسٹ رپورٹس جمع کرادی جس میں تصدیق کی گئی ہےکہ ثانیہ کی خودکشی کےکوئی شواہدنہیں ملے جب کہ تمام ٹیسٹ اور تحقیقات ظاہرکرتی ہیں کہ یہ خودکشی کاواقعہ نہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ ثانیہ کےگلےمیں موجود دوپٹہ موت کی وجہ نہیں بنا،گردن اورکندھے پرموجود زخم کا نشان دوپٹےکا نہیں ہے۔