عالمی مارکیٹ کے برعکس آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے برقرار ہے۔
دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 439 ڈالر کی ہوگئی۔