پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ٹیم میں میچ فکسنگ کا کوئی عنصر نہیں ہے، ٹیم جب کوئی میچ ہارتی ہے تو ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا۔
اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارا ہوم ریڈ بال چیمپین شپ سیزن شروع ہونے جا رہا ہے ، اس سال 9 ٹیسٹ میچ ہو رہے ہیں جس میں 7 پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان دس ماہ بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے ، پاکستان کو 9 میں سے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے ہیں ، ہر ٹیسٹ میچ میں پر فارم کرنے کی کوشش کریں گے ، سری لنکا سے بھی دو صفر سے جیت کر آے تھے ۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ تبدیل ہوئی ہے ، وائٹ بال اور ریڈ بال دو مختلف کوچ ہیں، پاکستان ٹیم کی ضرورت کے مطابق ٹیم سلیکشن ہوتی ہے ، ٹیسٹ کرکٹ میں ذہنی مظبوطی کا بڑا اہم کردار ہے ، کوشش ہوگی سینئر اور کوچ نوجواں کھلاڑیوں ٹیسٹ کرکٹ بارے سکھائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ارشد ندیم پاکستان کیلئے خوشیاں لائے ہیں ، ہماری بھی کوشش ہو گی کہ قوم کیلئے خوشیاں لائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیت کی پوزیشن کے مطابق اٹیکنگ یا ڈیفنس کرکٹ کا فیصلہ کریں گے، بنگلہ دیش کی ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے۔