محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گر دو نواح میں بارش کا امکان ہے. کے پی کے میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،بالاکوٹ،بونیر،صوابی،چارسدہ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ اور پشاور میں بادل برسیں گے۔
کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی کے علاقوں میں بارش کی توقع ہے. پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ،قصور،خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں گھٹائیں برسنے کا امکان ۔۔۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال،ساہیوال، ڈیرہ غازی خان،تونسہ،بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے.
بلوچستان میں قلات، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل ،بارکھان، کوہلو،سبی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ سندھ میں مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، کشمور، سکھر اور گھوٹکی میں چند مقامات پر بارش اور ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش بھی متوقع ہے. محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا کہا ہے۔