راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود سے چھینی و چرائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں برآمد کر لیں۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر ایک سو دو گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کہتے ہیں غیرقانونی مقیم افغانوں و دیگر کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی فیصل سلیم نے راول ڈویژن سرکل کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گاڑیاں چوری کرنے اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
رواں سال 102گاڑیاں برآمد کی گئی چوری ڈکیتی میں ملوث چھیانوے گینگز کے 223ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ تھانہ بنی اور صادق آباد پولیس نے ملزمان امجد خان اور سعید اللہ کو گرفتار کرکے چھینی گئی سار گاڑیاں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔
ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ پنجاب میں غیرقانونی مقیم افغانوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کے پاس جارہا ہے ۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو رہائش و دیگر سہولیات فراہم کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ ملتان پولیس نے لاوارث چوری شدہ گاڑیوں کی فہرست میں 557 موٹر سائیکلیں، تین کاریں اور ایک پک اپ ٹرک شامل تھی۔ تمام گاڑیاں ضلع ملتان کے 32 تھانوں کی حدود سے چوری کی گئیں۔