وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے پنجاب میں سرویلنس اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کیلئے ستائیس کوآڈ کاپٹرز خریدے جائیں گے ۔
پنجاب کابینہ نے پے لوڈ لیجانے والے کوآڈ کاپٹرز کی خریداری کےبارے میں محکمہ داخلہ پنجاب کی سمری منظور کرلی ہے اور 27کوآڈ کاپٹرز کی خریداری کیلئے 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے حکومت پنجاب کو دی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پے لوڈ لیجانے والے کوآڈ کاپٹرز ایک وقت میں اسی ایم ایم کےدومارٹرگولےٹارگٹ پرداغ سکتےہیں ۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کوآڈ کاپٹرز کے ذریعے سرویلنس سے اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان سمیت دیگر علاقوں میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔