امام مسجد نبویؐ ڈاکٹرصلاح بن محمد کےاعزاز میں جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا ۔
عشائیے میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سمیت وفد امام مسجد نبوی ﷺکے ہمراہ موجودتھا ، عشائیے سے پہلے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہی نماز مغرب ادا کی گئی ۔مسجد نبویؐ کے امام نے کہا یہاں آکر اندازہ ہوا پاکستانی کس قدرسعودی عرب سے محبت کرتےہیں، میں تو کہتا ہوں پاکستان سعودی عرب اور سعودی عرب پاکستان ہے۔
عشائیے میں شرکت پر میزبان مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، کہا ہمارے گھر کوعزت بخشی گئی ، مولانا فضل الرحمان نے کہا جے یوآئی فرقہ واریت، انتہا پسندی کیخلاف اور اعتدال کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سب سے پرانی مذہبی اور پارلیمانی جماعت ہے، امیر جے یو آئی نے کہا مملکت سعودی عرب سےامت مسلمہ کے مسائل کے حل کی اُمید رکھتے ہیں ، عشایئے میں چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔