نو مئی واقعات کی جوڈیشل تحقیقات کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کے لئے ججز کی نامزدگی سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع رپورٹس کے مطابق نومئی جلاؤ گھیراؤ توڑ پھور کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام نہ ہو سکا۔
صوبائی حکومت کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی جس کے ایک مہینے بعد ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قیام کے لیے جوڈیشل افسر کی نامزدگی کرنے پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔
ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی تشکیل کیلئے جس فورم نے خط ارسال کیا ہے وہ اسکی مجاز اتھارٹی نہیں اور یہ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس صورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہوسکتی۔