2021 میں طالبان کے اقتدارپرقابض ہونے کے بعد سے افغان سرزمین اپنے ہی باشندوں کے لئے تنگ کر دی گئی
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی رپورٹ کےمطابق طالبان کے اقتدار کے دوران 80 لاکھ افغان باشندے ملک بدری پرمجبور ہو گئے،طالبان کی بےجا پالیسیوں اورسخت قوانین کے تحت افغانستان کی سر زمین اپنی ہی عوام کے لئے جہنم بن چکی ہے۔
رپورٹ کےمطابق طالبان کی جانب سےدہشتگردی کےفروغ اوربنیادی ضرورتوں پر توجہ مرکوزنہ کرنےکےباعث نصف سےزائد آبادی غربت کی لکیرسےنیچےزندگی گزارنے پر مجبور ہیں،افغان عوام کوبنیادی ضرورت زندگی سےمحرومی،سنگین جبر اور ناانصافیوں کا سامنا ہے۔
طالبان کےزیراقتدارافغانستان میں دہشتگردی،خونریزی اوراسمگلنگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے عوام شدید نفسیاتی اور معاشی دباؤ کا شکار ہو چکی ہے
اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹس سےبھی ثابت ہو چکا ہےکہ طالبان کے دور حکومت میں عوام کےحقوق کی شدید پامالی ہو رہی ہے جس کے لئے طالبان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔