کے ٹو پر تاریخ رقم ،فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن سلطانہ نسب اور سرباز خان نے کے ٹو سر کر لیا ۔
پاک آرمی کے زیر اہتمام فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن کے شرکاء نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر لی ۔
ٹیم گزشتہ ماہ مہم جوئی پر روانہ ہوئی تھی ،ٹیم کو پاک آرمی کا خصوصی تعاون حاصل رہا ۔ٹیم کی قیادت سرباز خان نے کی۔
سلطانہ نسب کاتعلق گلگت بلتستان کے علاقے شمشال سے ہے،سلطانہ نسب نے اپنے پیغام میں کہا سبز ہلالی پرچم کے ٹوکی بلندی پرلہراکر خوشی ہوئی،پاک آرمی کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس مہم جوئی کے لئے تعاون کیا
کے ٹو سر کرنےوالوں میں سرباز خان ، خاتون ممبر سلطانہ نسب ،امتیاز سد پارہ ، اشرف سدپارہ شامل ہیں،ٹیم جب مشن مکمل کرکےسکردو پہنچی تو پاک آرمی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
بعد ازاں گلگت پہنچنے پر کمانڈر ایف سی این اے نے ٹیم سے ملاقات کی ان کو مبارکباد دی اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے
ٹیم لیڈرسربازخان کاکہنا ہےکہ پوری قوم کو مبارک باد اورشکرگزار ہوں،ٹیم ممبران کاکہنا ہےکہ اپنی کامیابی پاک فوج اورپاکستان کےنام کرتے ہیں،موسمی حالات سخت تھے لیکن ہم نے کچھ کرنے کی ٹھکان لئ تھی ۔