دوسرا نشان حیدر اپنےنام کرنےوالےمیجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کا آج 66 واں یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
پاک سرزمین کےلیےاپنی جان کا نذرانہ پیش کر نےوالےمیجرطفیل محمدشہیدنشان حیدرکا آج 64 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے،پاک فوج کی طرف سےدوسرا نشان حیدرحاصل کرنےوالےمیجر محمد طفیل شہید نشان حیدر کو فاتح لکشمی پور کے طورپر جانا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق افواج پاکستان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا،اس کےعلاوہ تینوں مسلح افواج کےسربراہوں نے بھی نشان حیدرمیجرطفیل محمدشہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت کا شہید کو خراج عقیدت
صدر آصف زرداری نے میجر طفیل محمد شہید کے 66 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا،کہا کہ قوم مادروطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرسپوت کو سلام پیش کرتی ہے،میجرطفیل محمد شہید نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
صدرمملکت نےمزیدکہامیجرطفیل محمد شہید نےجرات اوربہادری کی مثال رقم کی، پوری قوم کواپنے شہداء پرفخر ہے،پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
وزیراعظم کا شہید کو خراج عقیدت
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا میجرطفیل محمد شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،انکی فرض شناسی، ہمت و بہادری نوجوان نسل کیلئے ایک مثال ہے،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔