راجن پور کے تحصیل روجھان لنڈا موڑ پر ڈاکووں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
ڈاکووں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور شیہد اہلکار کی ڈیڈ باڈی رحیم یار خان اسپتال منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق ڈاکووں نے تھانہ سونمیانی کی حدود لنڈا موڑ پولیس پکٹ پر حملہ کردیا۔ جس کے بعد ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار حاجی محمد شیہد ہوگیا ہے جبکہ دو اہلکار رفیق اور صدیق زخمی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید ایلیٹ کانسٹیبل محمد حاجی کوخراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کی۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔