راولپنڈی،اسلام آباد اورگردونواح میں موسلادھاربارش سےموسم خوشگوارہوگیا،شدید بارش کےباعث نالہ لئی میں سلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
ملک کےمختلف حصوں میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے،جڑاوں شہروں اور گردونواح میں صبح سویرےتیزہواؤں کےساتھ بادل برس پڑے،جس کے بعدگرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
مسلسل ہونےوالی بارش سےنالہ لئی میں پانی کی سطح بلندہوگئی،کٹاریاں کےمقام پر پانی کی سطح ساڑھے 15 فٹ پرآگئی،گوالمنڈی پربھی پانی کی سطح کم ہوکر 18 فٹ ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنرراولپنڈی حسن وقارچیمہ کا کہنا ہےکہ نالہ لئی کسی بھی مقام پر اوور فلو نہیں ہوا،فلڈریلیف سینٹر فعال،19حساس مقامات پرعملہ اورمشینری موجود ہے، پاک فوج سے رابطے میں ہیں،جہاں ضرورت پڑے گی مدد لیں گے۔
لاہور
دوسری جانب لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے،،صبح سویرے شہر کےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔